ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ جرنالسٹ اسوسی ایشن کے انتخابات :وجئے وانی کے رام چندرکنی صدر منتخب

بھٹکل تعلقہ جرنالسٹ اسوسی ایشن کے انتخابات :وجئے وانی کے رام چندرکنی صدر منتخب

Fri, 06 Jul 2018 19:19:17    S.O. News Service

بھٹکل:6/ جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ جرنالسٹ اسوسی ایشن کے نئے صدر کے طورپر کنڑا روزنامہ وجئے وانی کے رپورٹر رام چندر کنی منتخب ہونےکی اسوسی ایشن کی طرف سے  جاری کردہ پریس ریلیز میں اطلاع دی گئی ہے۔

سنگھ کے صدر وشنو دیواڑیگا کی صدارت میں منعقد ہوئی انتخابی میٹنگ میں اگلی میعاد کے  لئے نئے عہدیداران کا انتخٰاب عمل میں آیا۔ سکریٹری کی حیثیت سے وی 2ٹی وی کے مدیر شنکر نائک اور بھاونا ٹی وی کے رپورٹر اُلاس شانبھاگ خازن کے عہدے کے لئے منتخب کئے گئے۔ میٹنگ میں نامہ نگار راگھویندر بھٹ، سبرامنیا بھٹ، من موہن نائک، وسنت دیواڑیگا، جاوید، یحییٰ ہلارے وغیرہ موجود تھے۔


Share: